Mar 16, 2020 04:11 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Lahore- I would like to compete with Qalandars in the final, Wahab Riaz
لاہور، میں لاہوری ہوں تو فائنل میں "قلندرز" کے ساتھ "مقابلہ" چاہوں گا، وہاب ریاض
پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اہم میچ ہے اب غلطی کی "گنجائش" نہیں ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ہم ملتان سلطانز سے ضرور ہارے ہیں لیکن اب ہمیں اپنی "خامیوں" پر قابو پانا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی دستیاب ہیں ان کو کھلانے کا "چانس" ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی دیکھیں گے کہ پریکٹس میں ڈیرن سیمی کیسے ہیں۔
اُنہوں نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے لوگوں کو صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔