Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 17, 2020 12:33 pm views : 228

Location : PM House

Islamabad- Coronavirus will destroy economy of developed countries, PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد، کورونا وائرس کے باعث دنیا پاکستان جیسے ممالک کا قرضہ معاف کرنے کا سوچے، وزیراعظم

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی لہٰذا عالمی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی  صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایران پر سے بھی "پابندیاں اٹھانے "کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنےمیں "مدد "ملےگی لہٰذا مشرق وسطیٰ میں کورونا سے بدترین متاثر ایران پر سے "پابندیاں "ہٹائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس دنیا کے ترقی پزیر ممالک کی "معیشتوں کو تباہ "کرسکتا ہے، ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک کے قرضے "معاف "کرنے کے لیے تیار رہیں، وائرس سے پیدا بحران سے ترقی پذیر ممالک میں "بھوک اور غربت "پھیلنے کا ڈر ہے، عالمی برادری کو پاکستان جیسے ممالک کے لیے "قرضوں کی معافی "کی کوئی صورت نکالنے کا سوچنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ممالک کو کورونا وائرس سے بدترین معاشی "بدحالی کا خدشہ "ہے، ترقی یافتہ معیشتوں کا اقدام کمزور معیشتوں کو کورونا وائرس کے بحران سے "لڑنے میں مدد "دے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانےکی کوشش کررہے ہیں، اگرکورونا کی صورتحال سنگین ہوئی توکمزور معیشت کو بچانے میں "ناکام "ہوجائیں گے، پاکستان کی "برآمدات "متاثر ہوں گی اور بیروزگاری میں "اضافہ "ہوگا، آئی ایم کا قرضہ پاکستان کے لیے "ناممکن معاشی بوجھ "بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان، بھارت اور افریقی ممالک کو "یکساں بحران "کا سامنا ہوگا، پاکستان کے پاس کسی بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے "علاج "کی سہولیات ہیں نہ وسائل ہیں۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved