Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 17, 2020 12:49 pm views : 203

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Supreme Court approves Khawaja Brothers bail
  • Urdu

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی  ضمانت منظور کرلی

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور دیگر مرکزی قیادت بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ چیئرمین نیب نے گواہ قیصر امین بٹ کو 2 دفعہ "معافی "دی، پہلی معافی کے بعد قیصر امین بٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا، قیصر امین بٹ کا بیان نیب کی "مرضی "کے مطابق نہیں تھا،چیئرمین نیب نے بیان "پسند "نہ آنے پر معافی واپس لے لی، قیصر بٹ کو دوسری معافی 5 دسمبر 2018 کو دی گئی، قیصر بٹ پلی بارگین کرنا چاہتا تھا لیکن نیب نے قیصر بٹ کی "پلی بارگین "کی درخواست "مسترد "کر دی، نیب کا مقصد صرف خواجہ برادران کیخلاف کیس بنانا تھا۔
سپریم کورٹ نے "30، 30 لاکھ "روپے کے مچلکوں کے عوض خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی "ضمانت منظور" کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے جائیں۔
جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ نیب میں یا تو نیب خراب ہے یا "اہلیت کا فقدان "ہے، دونوں ہی صورتحال میں معاملہ "انتہائی سنگین "ہے، نیب کے پاس ضمانت خارج کرنے کی "کوئی بنیاد "نہیں، نیب نے شاملات کی زمین کے پلان میں "خلاف ورزی "کا الزام نہیں لگایا، خواجہ برادارن کے اکاونٹس میں پیسے آئے ہیں تو اس میں "غیرقانونی "کیا ہے، وہ تو مان رہے ہیں کہ پیسے آئے ہیں، اگر کوئی غیرقانونی کام ہوا ہے تو نیب دکھائے۔
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے 11 دسمبر 2018 کو گرفتار کیا۔ نیب کا موقف ہے کہ خواجہ سعد اور سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان میں سے ہیں اور سوسائٹی کے ایک ڈائریکٹر قیصر امین بٹ اس بارے میں احتساب عدالت کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved