Mar 17, 2020 01:30 pm
views : 208
Location : Qaddafi Stadium
Lahore- PCB postpones PSL 5 matches due to coronavirus
لاہور، پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ملتوی کردی، بقیہ میچز ری شیڈول کرنے کا فیصلہ
لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) "غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی "کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے "آگاہ "کردیا ہے۔ ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے "مزید نہیں "کھیلنا چاہتی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو "ملتوی "کردیا گیا ہے اور بقیہ میچز کو "نئی تاریخوں" میں کرایا جائے گا، تاہم اس معاملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے "ڈر" سے پی ایس ایل میں شامل متعدد غیرملکی کھلاڑی اور کوچ اپنے اپنے وطن "واپس "روانہ ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچز میں تماشائیوں کی تعداد بھی بہت مایوس کن رہی اور ایونٹ کا رنگ پھیکا پڑنے لگا۔