Mar 17, 2020 01:45 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Lahore- First Corona virus patients kills in Pakistan
لاہور، پاکستان میں کورونا وائرس کا "پہلا مریض دم توڑ "گیا،سندھ میں کورونا کے مریض "155"، ملک میں "189" ہوگئے
لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج کورونا کا "مشتبہ مریض دم توڑ "گیا ہے۔ 50 سالہ غلام عمران کا تعلق "حافظ آباد "کا شہری تھا۔ غلام عمران ایران سے واپس آیا تھا اور 14روز قرنطینہ میں گزار کر واپس لوٹا تھا۔
ادھر سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید "5 "کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد "155 "تک جا پہنچی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد "189 "ہو گئی۔
حکومتِ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد "155 "ہو گئی ہے۔سکھر میں موجود "234 زائرین "کے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں سے "119 "کے کورونا وائرس ٹیسٹ "مثبت "آئے ہیں۔ان 234 افراد میں سے "115 "کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
اس وقت پاکستان میں جن "189 "افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ان میں سے "155 صوبہ سندھ "میں، "15" خیبر پختون خوا میں، "10 "بلوچستان میں، "4 "وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں، "3 "گلگت بلتستان میں اور "2 "پنجاب میں موجود ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 155 میں سے "30 افراد "کا تعلق کراچی اور ایک کا "حیدر آباد "سے ہے، صوبے میں "2" افراد صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔