Mar 17, 2020 01:55 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi- PPP wants pieces to karachi, says Mustafa Kamal
کراچی، پی پی کراچی کو "ٹکڑے ٹکڑے "کرنے جا رہی ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے 6 ضلع تھے اب "8 سے 9 "ضلع بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ناصرف سندھ کی "تقسیم "کے خلاف ہیں، بلکہ کراچی کی "تقسیم "کے بھی خلاف ہیں، پی ایس پی نے کبھی "توڑ "کی بات نہیں کی، ہمیشہ "جوڑ "کی بات کی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی پی کو اقتدار میں رہنے کا شوق ہے تو "خدمت "کر کے اقتدار حاصل کر لیں، کراچی میں اضلاع "بڑھانے "سے صوبہ "خراب "ہو گا، جس سے پاکستان "خراب "ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو ایک "ضلع "میں بحال کیا جائے، اگر شہرِ قائد کو ڈی سینٹرلائزڈ کرنا ہے تو ٹاؤن بنائے جائیں، آبادی بڑھے تو نیا ٹاؤن بنایا جائے۔
سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ کراچی سندھ کا "دارالخلافہ "ہے، اس کی خوبصورتی ایک رہنے میں ہے۔