Mar 18, 2020 01:50 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Number of coronavirus patients in Pakistan rises to 261
کراچی، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر "261 "ہوگئی، سندھ حکومت کا خشک راشن "تقسیم" کرنے کا فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی "شدید مندی "رہی
پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید "14 "افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی "تصدیق "ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد "261 "ہوگئی ہے۔ "4 "افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور "257 "مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 190، پنجاب میں 33، بلوچستان میں 15،خیبر پختون خوا میں 17، گلگت بلتستان میں 3 اور اسلام آباد میں 8 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی "تصدیق "کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی "تصدیق "ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بازار حصص کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی "شدید مندی "کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں "مندی "کے بادل چھائے رہے اور 100 انڈیکس "2077 پوائنٹس "کی کمی سے 32616 سے گرکر 30539 کی سطح پر آگیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے "خشک راشن خریدنے اورتقسیم "کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز "تقسیم "کیے جائیں گے۔
ادھر ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھرمیں کرونا وائرس کے 181 مریض ہیں، 2 صحت یاب ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ کرونا سے نمٹنے کیلئے "3 ارب "کا فنڈ قائم کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کیلئے قائم کیا گیا 3 ارب کا فنڈ کل سے "قابل عمل "ہو گا۔ اس کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ابھی تک صوبے میں844 ٹیسٹ کئے گئے جو 3 ہسپتالوں میں کیے جا رہے ہیں، تفتان بارڈر سے آئے 50 فیصد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں نے کہا سندھ کو بڑی تعداد میں کٹس دی گئیں، دکھائے گئے کاغذ پر کوئی دستخط ہے نہ کوئی اسٹیمپ ہے۔