Mar 18, 2020 02:00 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- FM Qureshi isolates himself after returning from China
اسلام آباد، ماہرین کی شاہ محمود قریشی کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا "الزام "چین پر لگایا جارہا ہے حالانکہ یہ "بین الاقوامی مسئلہ" ہے، چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر "اعتماد "کیا، پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارتخانے کا "رابطہ "ہے، چین بھی مشکل وقت میں پاکستان کے "ساتھ "ہے، چینی قیادت کے مطابق یہ "آزمائش "کی گھڑی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے آنے پر صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا "کورونا ٹیسٹ "ہوا، ماہرین نے انہیں بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کا "مشورہ "دیا ہے، میں بھی کورونا وائرس کا "ٹیسٹ کراوَں "گا، تاہم اگر وہ منفی بھی ہوئے تب بھی رضاکارانہ طور پر خود ساختہ تنہائی میں رہنے کا "فیصلہ "کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی "جڑی "ہوئی ہے، چین جانے کا مقصد "اظہار یکجہتی "کرنا تھا، چینی صدر کہتے ہیں پاکستان کا "احسان "نہیں بھولیں گے، ایک دوسرے پر تنقید کرنا ہمارا "مقصد" نہیں، حکومت یا ادارے تنہا کچھ نہیں کرسکتے، صدر عارف علوی مجھ سے زیادہ تمام چیزوں سے متعلق آشنا ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز صدر مملکت کے ہمراہ 2 روزہ دورہ چین سے واپس آئے ہیں۔