Mar 19, 2020 01:45 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports two coronavirus deaths as total cases rise to 383
کراچی، پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد "383"ہوگئی، مردان کو غیر معینہ مدت تک کیلئے مکمل "لاک ڈاؤن" کردیا گیا
پاکستان بھر میں کورونا کے مریض "383"ہوگئے جبکہ اس وائرس نے خیبر پختون خوا میں "2 افراد "کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے "33"،خیبر پختون خوا میں "19"، بلوچستان میں "23"، گلگت بلتستان میں "13"،اسلام آباد میں "4 "افراد زیر علاج ہیں ۔ملتان میں "7 "مریضوں کو کورونا کے شبے میں نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مردان کی یونین کونسل منگاہ میں کورونا وائرس سے ہلاکت کےبعد حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کے لیے "مکمل لاک ڈاؤن "کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یونین کونسل میں تمام "آمد و رفت" بند کر دی گئی ہے۔
تفتان بارڈر سے مزید "757 زائرین "کو سکھر میں قرنطینہ سینٹر منتقل کیے جانے کے بعد ان کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کراچی سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم سکھر پہنچ گئی ہے۔تفتان بارڈر سے سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے "757 "زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، "293 "مسافر پہلے ہی قرنطینہ سینٹر میں موجود تھے، اس طرح قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد کی تعداد "1050 "سے زائد ہوگئی ہے۔
293 افراد 14 مارچ کو سکھر لائے گئے تھے، ان کے ٹیسٹ کے بعد "143 "افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمۂ صحت کے مطابق کراچی سے سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم اپنے ساتھ ٹیسٹنگ کِٹس لائی ہے، وقت بچانے کے لیے سکھر میں ٹیسٹ کرنے کے بعد رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک تصدیق شدہ اور "7 مشتبہ "مریض زیرِ علاج ہیں جن کے حوالے سے محکمۂ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 7 مشتبہ مریضوں کے خون کے سیمپلز قومی ادارۂ صحت کو بھیجے گئے ہیں، ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان میں قرنطینہ ہاؤس بنایا گیا ہے جہاں "3 ہزار "افراد کو رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔