Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 19, 2020 01:55 pm views : 234

Location : Domestic Place

Karachi- Sindh Government decides Expo Center to make Karachi a hospital of 10,000 beds
  • Urdu

کراچی، ایکسپو سینٹر کراچی کو "10 ہزار بستروں "کا اسپتال بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، مشیر قانون، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز عمر بخاری اور  آئی جی پولیس مشتاق مہر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی "ایک اسپتال "قائم کیا جائے گا جو "10 ہزار "بستروں پر مشتمل ہوگا۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ہال سے شروع کرتے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے۔
اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے ایکسپو سینٹر میں اسپتال اور آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کے فیصلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کریں گے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دے گی جب کہ سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ٹیم میں کمشنر کراچی بھی شامل ہوں گے، کور کمانڈر کراچی کی طرف سے بریگیڈئیر سمیع اور ان کی ٹیم ہوگی۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شہروں کی بندش سے غریب لوگ کھاد خوراک کے فکر میں مبتلا لگتے ہیں،  ہم غریب لوگوں کو "راشن گھروں پر بھیجنا "چاہتے ہیں، پہلے مرحلے میں ایک مہینے کے راشن بیگ لوگوں کےگھروں پر پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے  "20 لاکھ راشن بیگس "غریب عوام میں بھیجنے کی ہدایت کی جس میں چاول، آٹا، تین اقسام کی دالیں، گھی، چینی، چائے کی پتی، خشک دودھ اور مصالحہ جات شامل ہوں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ  یہ دنیا کا بحران ہے، اس پر دنیا بھر کے سربراہان کا اجلاس ہوتا ہے اور اس کا سدباب نکانے کی حکمت عملی بناتے ہیں،  اس کو روکنے کا حل ہے کہ سفر کم سے کم ہو، اسکریننگ ہوتی رہے اور  سماجی فاصلے ہونے چاہیئں بڑے اجتماعات پر پابندی ہو اور  سخت قرنطینہ ہونی چاہیے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved