Mar 19, 2020 01:58 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Corona Virus Relief Fund, notification for "deduction" from salaries issued
کراچی، سندھ کورونا وائرس ریلیف فنڈ، تنخواہوں سے "کٹوتی "کا نوٹی فکیشن جاری
سندھ حکومت نے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے صوبائی وزرا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں "کٹوتی "سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے "5 فیصد"، گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے افسران کی تنخواہ سے "10 فیصد "، گریڈ 21 کی "پچیس " فیصد اور گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہوں سے "100 فیصد "کٹوتی ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی وزراء، معاونِ خصوصی اور مشیروں کی ایک ماہ کی "تنخواہ "کاٹی جائے گی، کٹوتی مارچ 2020 کی تنخواہ میں سے کی جائے گی۔ اس کٹوٹی سے حاصل ہونے والی رقم کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں "جمع "ہوگی اور اس سے کورونا وائرس سے بچاؤ، مریضوں کے علاج اورغریب متاثرین کی "امداد "کے لیے خرچ کی جائے گی۔