Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 19, 2020 07:25 pm views : 226

Location : PID

Islamabad- Pak Army is fully mobilized to control Corona, says DGISPR
  • Urdu

اسلام آباد، کورونا پر قابو پانے کیلیے پاک فوج پوری طرح متحرک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی اور وزیراعظم کے احکامات پر عمل کے لیے افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے، وفاق اور صوبے کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ان ایکشن ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو ہدایت دی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سول حکومت کی ہرممکن مدد کرے اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہ قرنطینہ سینٹرز کے قیام کے لیے بھی سول حکومت کی معاونت کی جائے جب کہ ایئرپورٹس پر بھی فوجی حکام سول حکومت کی مدد کے لیے موجود ہیں اور ملکر اسکریننگ کے نظام کو بہتر بنائیں گے اور حکومت کے تمام احکامات پر عمل کررہے ہیں۔
میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے داخلی راستوں پر لوگوں کی بھرپور چیکنگ کی جا رہی ہے، حفاظتی سامان کی تیاری کیلئے پاک فوج کی ماہرین تحقیق کر رہے ہیں اور انہیں تیار کر رہے ہیں، دعا ہے اللہ تعالی اس وبا سے پاکستان کو محفوظ رکھے، ہم سب نے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، خوف و ہراس پھیلنے سے روکنے کیلئے درست معلومات ضروری ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 326 کنفرم کیسز ہیں، لیکن گبھرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان اس میں تنہا نہیں، دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار کنفرم کیسز ہیں اور ان میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو اس وائرس کو بیرون ممالک سے اپنے ساتھ لائے، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہمارے دو پاکستانیوں کی جان گئی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں، عوام بلاضرورت اسپتالوں میں نہ جائیں، اسپتالوں میں مریضوں کا بہت بوجھ ہوتا ہے، مریض کی صحت بہت خراب ہے تو ساتھ صرف ایک فرد جائے، طبی عملے کو محفوظ رکھنے کیلئے سامان کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور عوام بغیر تصدیق کے اطلاعات کو نہ پھیلائیں۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved