Mar 20, 2020 02:22 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh confirms first death from coronavirus, cases in Pakistan surge to 477
کراچی، سندھ میں کورونا وائرس سے "پہلی ہلاکت"، ملک میں مریضوں کی تعداد "477"ہوگئی
کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ملک بھر میں 477 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کراچی میں وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
وزیر
صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سندھ میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت
کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس میں
مبتلا مریض دم توڑ گیا ہے، نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص کینسر کے
مرض میں مبتلا تھا، جاں بحق شخص کو ڈائبیٹیز اور ہائیپرٹینشن بھی تھا جب کہ
مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید
17 کیس سامنے آگئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد 477 ہوگئی۔ وزیراعلی
پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کیا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز
کی تعداد 96 ہوگئی ہے جن میں 71 زائرین شامل ہیں۔
دنیا بھر کی طرح
پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں
اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں
کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 81، اسلام آباد
میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج
ہے۔
بلوچستان
حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید "1653 زائرین "کو
اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ
42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد
کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی "معیشت "کو
ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے "محفوظ" نہیں ۔
ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل "گراوٹ "کا شکار ہے۔
بلوچستان حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید "1653 زائرین "کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ 42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی "معیشت "کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے "محفوظ" نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل "گراوٹ "کا شکار ہے۔