Mar 20, 2020 02:29 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Interior Ministry decides federal Public and semi-government offices close for two weeks
اسلام آباد، نادرا سمیت تمام وفاقی سرکاری و نیم سرکاری دفاتر "دو ہفتے کے لئے بند
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی "دو ہفتوں کے لیئے بند "کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی "بند "رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے "بند "کردیئے جائیں گے، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹ "کھلے "رہیں گے جہاں صرف کھانا گھر لے جانے کی "سہولیات میسر "رہیں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نزلہ زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین "گھر سے کام "کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے، وہ خواتین اسٹاف اور ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی "اجازت "ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر "بند "رہیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین "ترجیح "ہے۔15 دنوں کیلئےحکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے "احکامات "جاری کردیے ہیں۔اہم امور پر تعینات عملہ و افسران اپنی حاضری "یقینی "بنائیں گے، 50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔