Mar 20, 2020 03:07 pm
views : 241
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Corona virus, Shah Mehmood Qureshi demands for end sanctions on Iran
اسلام آباد، کرونا وائرس ، شاہ محمود قریشی کا ایران پرعائد پابندیاں "ختم "کرنے کا مطالبہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا عالمی برادری "غیرمعمولی" وباسےلڑرہی ہے، ایسے مشکل، چیلنج کے دور میں بطور لیڈرز "درگزر "کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ایران پرعائد پابندیاں "ختم "ہونی چاہئیں، تاکہ ایران وسائل کا استعمال کرکے لوگوں کی "قیمتی جانیں "بچاسکے۔
وزیر خارجہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ایران میں کرونا سے ہر 10منٹ بعدایک شخص کی "موت "ہو رہی ہے، ایران میں ہرگھنٹے کےدوران 50لوگ وائرس کا "شکار "ہو رہے ہیں، عالمی رہنماؤں ،یواین سیکرٹری جنرل کے بیان کی روشنی میں "ردعمل "دیناہوگا، انسانیت کو بچانے کیلئے "متحد "ہوکر فوری اور مربوط عالمی ردعمل دیناہوگا۔