Mar 20, 2020 03:54 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- double increase in government debt, fail in government control
اسلام آباد، سرکاری قرضوں میں "دوگنا اضافہ"،حکومت کنٹرول میں ناکام
حکومت نے اگلے پانچ برسوں کیلئے سرکاری قرضوں کے حجم پر نظرثانی کرتے ہوئے ان میں "100فیصد "اضافہ کردیا ہے۔قرضوں کے اس تخمینہ کی منظوری اس ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں دی گئی۔وزارت خزانہ نے قرضوں کے تخمینہ میں یہ اضافہ "بلند بجٹ خسارے "اور روپے کی قدر کو "مدنظر "رکھ کر کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے پر سرکاری قرضوں کا حجم "24.2 ٹریلین "یا جی ڈی پی کا "72.1 فیصد "تھا جو موجودہ حکومت میں بڑھ کر "47.6 "ٹریلین روپے اور جی ڈی پی کا "77 فیصد "ہوجائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ملکی قرضوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کو "ہدف تنقید "بناتے رہتے ہیں،گزشتہ سال فروری میں انہوں نے اپنی حکومت کے دوران سرکاری قرضوں میں "کمی "کرکے انہیں "20 ٹریلین "تک لانے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر جاتی نظر آرہی ہے۔
موجودہ حکومت کے بجٹ سٹریٹجی پیپر کو ہی دیکھا جائے تو موجودہ مالی سال کے اختتام پر ہی سرکاری قرضوں میں 36.7 ٹریلین روپے اضافہ ہوجائے گا۔رواں مالی میں سرکاری قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا "77.6 فیصد "رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن یہ بڑھ کر "83 "فیصد ہوجائیگا۔