Mar 20, 2020 04:07 pm
views : 239
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- NAB moves SC for cancellation of Hamza Shahbaz's bail
اسلام آباد، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی "ضمانت منسوخی "کیلئے اپیل دائر
نیب نے سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی "اپیل "میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 6 فروری 2020ء کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو "کالعدم "قرار دے۔
نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے منصوبے کو "عوامی منصوبہ "ظاہر کیا گیا، حمزہ شہباز شریف کے خلاف شکایت آنے پر "انکوائری "کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا "ناجائز" استعمال کیا، انہوں نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے "فائدہ "پہنچایا۔
نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے "دباؤ ڈال کر این او سی "حاصل کیا۔
نیب نے اپنی درخواست میں حمزہ شہباز شریف کو فریق بناتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ سے ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں "ضمانت دینے "کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی درخواستِ ضمانت قابلِ سماعت نہیں تھی۔