Mar 21, 2020 02:14 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Lahore- Political parties should work together over coronavirus issue: FM Qureshi
لاہور، سب جماعتیں کورونا کے معاملے پر ایک دوسرے کو "ساتھ "لے کر چلیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم بھی سندھ حکومت کیساتھ تعاون کر رہے ہیں، صورتحال کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے، صدر پاکستان اور میرا چین جانے کا مقصد ان سے یکجہتی کرنا تھا، ایسے ایس او پیز بنا رہے ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، اگر لوگ ہدایات پر عمل نہیں کرینگے تو تمام اقدامات بے معنی ثابت ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات پیدا ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، کورونا وائر س سے 3 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو اس وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا، فرانس جیسے ممالک بھی مشکلات کا شکار ہیں، ہم نے کم وسائل میں زیادہ زندگیاں بچانی ہیں۔