Mar 21, 2020 02:16 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus cases in Pakistan surge to 498
اسلام آباد، کرونا کے وار جاری، ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 498 ہوگئی
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 96 مریضوں میں 71 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 3 گجرات، 1 جہلم اور ایک راولپنڈی کا شہری شامل ہے جبکہ لاہور کے میو ہسپتال میں 10 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سامنے آنیوالا پہلا مریض چند روز قبل دبئی سے واپس لوٹا تھا۔
سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 267 ہوگئی۔ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج کورونا وائرس کا 77 سالہ مریض گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔ سندھ حکومت نے شہریوں کو 3 دن گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی۔
بلوچستان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔
بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں تمام بڑے شاپنگ مال، مارکیٹس 3 ہفتوں کے لئے بند رہیں گی، اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس 3 ہفتوں تک صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرسکیں گے۔