Mar 21, 2020 02:19 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- Corona virus, PIA to suspend flight operations
کراچی، کرونا وائرس ، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ
چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے پیش نظر کئی ممالک نے حفاظتی اقدامات کی خاطر فلائٹ آپریشن معطل کیے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
پاکستان ایئرلائن نے بھی وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 22 مارچ سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کل سے پی آئی اے کی کوئی پرواز بیرون ملک کےلیے اڑان نہیں بھرے گی، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر پی آئی اے نے آپریشن کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عمان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پروازوں کا آپریشن معطل کرچکے ہیں۔