Mar 21, 2020 03:40 pm
views : 224
Location : different areas
Islamabad- Meteorological Department predicts more rainfall
اسلام آباد، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
موسم کا حال بتانے والوں نے ملک بھر میں بارش کی نوید سنادی۔شمالی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبداللہ کے علاقوں میں ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مردان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، وزیرستان، مہمند، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی اور خوشاب میں ہفتے کے روز تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار سے منگل تک اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پیر کے روز بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔