اسلام آباد، پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 646 ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 646 ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کل سے اب تک 112 نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 292 ،پنجاب میں 152 ہوگئی ہے۔
ظفر مرزا نے کہا کہ بلوچستان میں 104 اور خیبر پختون خوا میں تعداد 31 ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 55،اسلام آباد میں 11 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے،معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک میں اب تک تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ویب سائٹ پر ڈیٹاگھنٹے کے حساب سے اپ ڈیٹ کیاجائےگا جبکہ 5 ہزار ڈاکٹرزکو کورونا وائرس کے علاج کی تربیت دی جائےگی۔