Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 23, 2020 12:14 pm views : 238

Location : PM House

Islamabad- PM Imran urge nation to show utmost unity to fight COVID-19 pandemic
  • Urdu

اسلام آباد، قوم کسی بھی "مصیبت "اور "مشکل "کا مقابلہ کرنے کی "صلاحیت "رکھتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے 23 مارچ کے موقع پرقوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کی بدولت بروصغیرپاک وہند کے مسلمانوں کو اپنے "تہذیبی تشخص "کو پروان چڑھانے، مذہبی آزادی اورترقی کے "مساوی حقوق "میسرہوئے جو متحدہ ہندوستان کی ہندو اکثریت نے ان سے "سلب "کرنے پرتلی تھی۔ گزشتہ 70 سال سے لے کرآج تک کے حالات وواقعات ہمارے آباؤ اجداد کے وژن اور سوچ کی وسعت و صداقت کی "گواہی "دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ہمیں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے "افکار" اوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے "فرمودات "کی طرف رجوع کرنے کی "ترغیب "دیتا ہے تاکہ ہم ان مقاصد کا حصول "ممکن "بنائیں جو قیام پاکستان کے وقت بحیثیت قوم ہمارا "نصب العین "تھے اور جن کے حصول کے لئے ہمارے "آباو اجداد "نے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ مجھے یہ کہتے ہوئے نہایت "فخر "محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اور مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سال یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے پوری دنیا کو اپنی "لپیٹ "میں لے رکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ "خوف "میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔ میں بذات خود اس وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی "نگرانی "کر رہا ہوں ۔ انشاءاللہ، ہم اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور "اظہار یکجہتی "کرتے ہیں جو 231 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر نہ صرف مقید ہیں بلکہ بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کا دلیری سے "مقابلہ "کر رہے ہیں ۔ تنازعہ کشمیر بر صغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved