Mar 23, 2020 02:50 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad- Countrywide coronavirus cases jump to 803
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا وائرس سے "6 افراد جاں بحق "ہوگئے، کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد "803 " تک جاپہنچی
نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید ایک "شہری جاں بحق "ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے "6افرادجاں بحق "ہوگئے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد "803 "ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کوروناکے27نئےکیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں 352،پنجاب میں225، بلوچستان میں 108،کے پی میں کورونا کیسز کی تعداد31ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں71،اسلام آبادمیں15،آزادکشمیرمیں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ کوروناوائرس سے6مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔
خیال رہے کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے عوام کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
واضح رہے دنیاکے192ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14687ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے3لاکھ38ہزار724افراد متاثر ہیں۔