Mar 23, 2020 03:15 pm
views : 217
Location : different areas
Karachi- Lock down due to Corona virus in Sindh
کراچی، سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، لوگوں نے اپنے آپ کو "گھروں میں محصور "کرلیا، سڑکوں پر "سناٹا "چھاگیا
صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤں پر عملدرآمد کیلئے معروف شاہراہوں پر قانون نافذ کرنے والے اہلکار "تعینات "ہیں۔ جس کے باعث اکا دکا لوگوں سے بھی "باز پرس "کی جارہی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے بعد لوگوں نے اپنےآپ کو گھروں میں "محصور "کرلیا جس کے باعث سڑکوں پر "مکمل سناٹا "چھاگیا۔
صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی سہولیات کے پیش نظر سبزی کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپس "کھلے "رہیں گے۔
اس حوالے سے ایک شہری مکیش کمار نے کہا کہ پوری دنیا یہ وباء پھیل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس بیماری سے اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو بچائے۔ اس ضمن میں حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھایا جانے والا اقدام اچھا ہے اور بیماری کا حل ہی ایک دوسرے سے دوری میں ہے۔ ہم سب کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔
ایک اور شہری محمد عرفان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے فیصلے سے پریشانی کا سامنا بھی ہورہا ہے کیونکہ غریب مجبور اور پریشان ہے۔ بیماری تو ہر جگہ آسکتی ہے۔