Mar 23, 2020 03:20 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Dr Firdous calls for collective efforts to overcome coronavirus
اسلام آباد، کورونا "خطرناک ضرور "ہے مگر "جان لیوا "مرض نہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23 مارچ کا دن یکجہتی کے جذبے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، آج ہم آہنگی اور یکسوئی کے جذبے کو "فروغ دینے کا وقت "ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 8 ائیرپورٹس پرسول آرمڈ فورسز "تعینات "ہیں، صوبے حالات کے پیش نظر "فوج "کوطلب کرسکتے ہیں، جزوی لاک ڈاؤن کا آپشن صوبوں پرچھوڑ دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب "کرفیو "نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا خطرناک ضرور ہے مگرجان لیوا "مرض "نہیں۔
اس موقع پر معاون خصوصی نے ایم کیوایم کے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو دوبارہ وفاقی حکومت کا حصہ بننے پر "مبارک باد پیش "کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد 803 سے تجاوز کرگئی ہے، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے اور پنجاب حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر ملک کو لاک ڈاؤن کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔