Mar 23, 2020 03:27 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Islamabad- Corona Virus, Pakistan Day celebrated with simplicity
اسلام آباد، کورونا وائرس کی وباء کے باعث یوم پاکستان "سادگی کے ساتھ "منایا گیا
کرونا وائرس کی وجہ سے قوم نے یوم پاکستان "سادگی "کے ساتھ منایا، یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی تمام سرکاری اور غیرسرکاری تقریبات "منسوخ " کردی گئیں تاہم دن کے آغاز پر مساجد، گرجاگھروں، مندروں اور گورودوارں میں عبادت کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی خوشحالی اورخاص طورپرکورونا وائرس سے بچائو کیلئے "دعائیں مانگی "گئیں۔
قومی اعزازات کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا، گورنر ہاؤسز میں ہونیوالی اعزازات کی تقاریب بھی "منسوخ "کر دی گئیں۔
اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی، اسی طرح لاہورمیں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کی تقریبات میں بھی شہری شریک نہیں ہوسکتے۔