اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد "892 "ہوگئی
کورونا
وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید "17 مریضوں
"میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس
کے مریضوں کی تعداد "892 "ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ
مریضوں کی تعداد "399" پنجاب میں "249" بلوچستان میں "110"گلگت بلتستان میں
"80"، خیبر پختونخوا میں "38 "جب کہ اسلام آباد میں "15 "اور آزاد کشمیر
میں "ایک "ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے ملک میں
ہلاکتوں کی تعداد "6 "ہوگئی ہے جب کہ "6 افراد صحت یاب" ہوکر اپنے گھروں کو
جاچکے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں
فوج "تعینات "کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو
نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا
نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
پنجاب بھر میں بھی آج سے 2 ہفتوں کے لئے
باقاعدہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے اور صوبے بھر میں ہر قسم کے مذہبی و
سماجی اجتماعات پر "پابندی "ہے جب کہ ملکی و غیر ملکی فضائی آپریشن بھی
"مکمل بند "ہے۔
لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی
ادارے مکمل بند ہیں تاہم بینک، میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں
کھلی ہیں اور شہریوں کو وہاں سے خریداری کی اجازت ہے۔ اندرون شہر، بین
الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر
پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنیٰ ہے۔
کورونا
وائرس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن دوسرے روز میں داخل ہوگیا
ہے، شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ "غائب "ہے جب کہ
پولیس کا مختلف علاقوں میں "گشت "جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی
نفری شہر کے مختلف مقامات پر بھی "تعینات "ہے۔
دوسری جانب لاک ڈاؤن کے
دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ
بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی "پابندی "عائد کردی گئی ہے۔
ادھر
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرٍ اعظم عمران خان کے معاونِ
خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں
کہ لوگ گھروں میں رہیں۔صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر
رہی ہے، قومی سطح پر رضا کار پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے
بتایا کہ کورونا کے 635 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں،جن میں سے
5 کی حالت تشویش ناک ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 کیسز کی تصدیق
ہوئی ہے۔سخت اقدامات کے بعد امید ہے کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، ڈاکٹرز
اور طبی عملےکے لیے ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کریں گے، کورونا وائرس
کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بنیادی تربیت دی جائے گی۔