Mar 24, 2020 02:20 pm
views : 202
Location : Railway Headquarters
Lahore- Train operations suspended notification withdraw
لاہور، ملک بھر میں ٹرینیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی واپس لے لیا گیا
وزارتِ ریلوے نے ٹرین آپریشن روک دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے فورا" واپس بھی لے لیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات کے بعد اس ضمنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
اس سے قبل وزارتِ ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ٹرین آپریشن 31 مارچ تک معطل کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اہم اعلان کروں گا، ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کر دیا جائے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ شکوہ بھی کیا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے لیے وزارت ِریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔