Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 24, 2020 03:15 pm views : 230

Location : Domestic Place

Karachi- Bilawal Bhutto Zardari mobilized for national consensus on Corona virus
  • Urdu

کراچی، بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس پر "قومی اتفاق رائے" کیلئے متحرک

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلیے سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سے "رابطے " کئے۔ انھوں نے مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ، ایم کیوایم پاکستان، مسلم لیگ ق، بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے رابطے کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن، پرویز الٰہی، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو "ایک پیج پر آنا ہوگا"جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل نہایت ضروری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے کرونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو لنک پر اے پی سی بلانے کیلیے اتفاق کیا ہے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کو ٹیلیفون کیا اور ملک اوربالخصوص صوبہ سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو نے حکومت سندھ کے زیراہتمام ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی "دعوت" دی اور اس کانفرنس کے ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال زیر غور آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ مستقبل کے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے گی کہ لاک ڈاؤن کے جو اثرات معیشت پر پڑیں گے اس سے کیسے نمٹا جائے، اس کے علاوہ ان اقدامات سے بھی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا جس کے ذریعے سے غریب اور متوسط طبقے کے متاثر ہونے والے افراد کی داد رسی کی جائے گی۔
بلاول بھٹو نے کورونا سے بچاؤ کی مہم میں ایم کیوایم پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کے عمل کوسراہا، اس موقع پر خالدمقبول صدیقی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved