Mar 24, 2020 04:00 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Islamabad- All unnecessary development costs, except salaries, should be suspended, Raza Rabbani
اسلام آباد، تنخواہ کے سوا تمام غیر ضروری ترقیاتی اخراجات "معطل" کیے جائیں،رضا ربانی
رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کرے کہ کسی ملازم کو نہ "نکالا" جائے اور خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کو بھی ہدایت دے کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسی "کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز" ملازم کو "برخاست" نہ کرنے کی بھی ہدایت کی جائے اور ملازمین کو ان کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں۔
سابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے مزید کہا کہ حکومت یقینی بنائے کہ نجی شعبے میں فیکٹری، ملز، کمپنی بھی حکومتی اقدامات پر "عملدرآمد" کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے تو امن و امان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔