Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 25, 2020 12:40 pm views : 224

Location : different areas

Islamabad- Seven die as coronavirus cases in Pakistan escalates to 1000
  • Urdu

 اسلام آباد، ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، جاں بحق افراد کی تعداد "7 "جبکہ کورونا کا شکار  مریضوں کی تعداد "1000" تک جاپہنچی

پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث "7 افراد جاں بحق"، "19 افراد صحت یاب "جبکہ "5 "کی حالت "تشویشناک "ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے "28 نئے کیسز رپورٹ "ہوئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں "176 زائرین "شامل ہیں جب کہ لاہور میں "65"، گجرات میں "20"، جہلم "16"، گوجرانوالہ "8"، ملتان "3،" راولپنڈی "2"، فیصل آباد "2،" سرگودھا، نارووال، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان میں "ایک، ایک "کیس ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب میں "دفعہ 144نافذ "ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی "پابندی "ہر صورت کرائی جائے گی تاہم کھانے پینے کی اشیا کی ہوم ڈیلیوری، ادویات، سینی ٹائزر وغیرہ کی تیاری میں استعمال ہونیوالے خام مال کا کاروبار "متاثر "نہیں ہوگا اور کسی بھی ایشو کی صورت میں مقامی لوگ "متعلقہ انتظامیہ "سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید "نئے کیسز "آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد "413 "ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسز میں "11 "کراچی سے ہیں جو مقامی سطح پر منتقل ہوئے جبکہ دیگر "5 کیسز "ایران سے سکھر آنے والے زائرین کے ہیں۔
مریضوں کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں سکھر کے سوا دیگر صوبے میں "145 کیسز "ہیں جس میں سے "144 کیسز کراچی "اور "ایک "دادو سے ہے جس میں سے 4 صحت یاب ہوچکے ہیں اور "137 "زیر علاج ہیں۔ ان 141 کیسز میں 90 کیسز ایسے ہیں جو مقامی سطح پر منتقل ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر کیسز تفتان سے سکھر آنے والے "زائرین "ہیں جس میں "265 "افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ "3 ہزار 149 "افراد کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید "10 مریض صحتیاب "ہوگئے جس کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے افراد کی تعداد "14 "ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالے "37 زائرین"، 2 پشاور اور ایک مریض جنوبی وزیرستان میں سامنے آیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں مجموعی تعداد "78 "ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں 5 جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک نیا کیس "رپورٹ "ہوا ہے جس کے بعد بلوچستان میں "115"، اسلام آباد میں "16 "اور گلگت بلتستان میں "81 "افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ آزاد کشمیر میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، پہلے ہی آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved