Mar 25, 2020 02:25 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- National Disaster Risk Management Fund approves $ 50 million to NDMA
اسلام آباد، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی این ڈی ایم اے کو "50 ملین ڈالر "دینےکی منظوری
این ڈی آر ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کو 5 کروڑ ڈالر دینےکی "منظوری "دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو یہ رقم کورونا وائرس سے "نمٹنے" کے لیے دی جا رہی ہے۔این ڈی آر ایم ایف نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر این ڈی ایم اے کو گرانٹ کی منظوری دی۔
این ڈی آر ایم ایف اعلامیے کے مطابق فنڈ کی منظوری شعبہ صحت میں صلاحیت کی "استعدادکار بڑھانے "کے لئے دی گئی۔اس سلسلے میں این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔
این ڈی ایم اے فنڈ سے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، کلینکل آئی سی یو وینٹی لیٹرزسرنج پمپس،این 95 ماسک، حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز اور اسکینر خریدے گا۔