Mar 25, 2020 04:36 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Lahore- Corona virus outbreak requires serious treatment measures, Maryam Nawaz
لاہور، کورونا وائرس کا پھیلاؤ "سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی "ہے، مریم نواز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کورونا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کرتی ہوں، اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس عطاءفرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ دیگر مریضوں کے لئے شفائے کاملہ کی دعا کرتے ہیں کہ اللہ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے "سنگین ترین چیلنجز "کا سامنا کررہا ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ سنجیدہ علاج و اقدامات کا "متقاضی "ہے، ہر سطح پر اس سے لڑنے کی "ضرورت "ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں "احتیاط "کرنا ہے، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ سے دعا کریں۔