Mar 26, 2020 11:56 am
views : 213
Location : different areas
Karachi- Weather Pleasant due to Light Rain in City
کراچی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت "22 ڈگری سینٹی گریڈ "ریکارڈ کیا گیا ہے۔نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاؤن میں "ہلکی بارش "ہوئی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت "27 ڈگری تک ریکارڈ "کیے جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب "77 "فی صد، اور رفتار "16 کلو میٹر "فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں کل بھی بارش کا "امکان "ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے، کل بھی صدر، ایم جناح روڈ کے اطراف کے علاقوں، گلشن اقبال، حسن اسکوائر کے اطراف، سپر ہائی وے، عائشہ منزل اور واٹر پمپ کے اطراف بھی "بارش "ہوئی تھی۔
ادھر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث سڑکوں پر چوتھے روز بھی سناٹا طاری ہے ۔ لوگ گھروں میں بدستور محصور ہیں تاہم شہریوں کی بڑی تعداد ابر رحمت سے اپنے گھروں میں ہی محظوظ ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو "ہدایت "کی ہے کہ بارش کی صورت میں "احتیاط "کریں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول "جان لیوا "ثابت ہو سکتا ہے، شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے "دور " رہیں۔