Mar 26, 2020 12:20 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 1102 corona virus cases
اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد "1102 "تک پہنچ گئی
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد "1102 "تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں اب تک "417"، پنجاب میں "323"، بلوچستان میں "131"، گلگت بلتستان میں "84"، خیبر پختونخوا میں "121 "جبکہ اسلام آباد میں "25 "اور آزاد کشمیر میں "ایک مریض "میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک "8 افراد جاں بحق "اور "21 صحت یاب "ہوچکے ہیں جب کہ "5 افراد "کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس "طلب "کرلیا گیا ہے جس میں تمام وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں "لاک ڈاون "پر مشاورت ہوگی اور ٹرانسپورٹ کی بندش سمیت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے "اہم فیصلے "ہوں گے۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے صوبے میں "کرفیو لگانے کی تجویز "پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں "لاک ڈاؤن "کے باوجود اس کی "خلاف ورزی "کی شکایات آرہی ہیں اور یہاں تک کہ دیہات میں "اجتماعات "منعقد کیے جارہے ہیں، اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا اور "تجویز "کروں گا کہ جتنے "سخت "اقدامات کرنا ہے کریں اگر "کرفیو "لگانا پڑتا ہے تو لگادیں۔