Mar 26, 2020 12:43 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- Dollar rose to the new highest level of 167.45 in history
کراچی، پاکستانی کرنسی کی قدر میں "کمی"، ڈالر "5 روپے 85 پیسے "مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح "167.45 روپے "میں ٹریڈ ہوا
کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی عالمی سرمایہ کاری پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ "نکال "رہے تھے رہی سہی کسر شرح سود میں "کمی "نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں "بڑھ "گئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قدر میں "اضافہ "دیکھا جا رہا ہے۔
ڈالر "5 روپے 85 "پیسے مہنگا ہو کر "167.45 روپے "کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر "9 روپے "مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں "7 سو ارب روپے "تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں "مثبت رجحان "دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران "876 پوائنٹس بڑھ" کر 28 ہزار 104 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔