Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 26, 2020 03:30 pm views : 255

Location : IHC

Islamabad- Fake Account and Fraud Scandal, IHC release 24 Guarantees Bail
  • Urdu

اسلام آباد، جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے "24 ملزمان کی ضمانت "پر رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے "24 ملزمان کو ضمانت "پر رہا کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے کوروناوائرس ایمرجنسی کے پیش نظر "24 ملزمان کو ضمانت پر رہا "کرنے کا حکم دے دیا۔ ضمانت پر رہا ہونے والوں میں جعلی اکاؤنٹس کے مرکزی ملزمان حسین لوائی، نجم الزمان، طحہ رضا، مصطفی ذوالقرنین مجید، خواجہ محمد سلیمان، فیصل ندیم، امان اللہ، ڈاکٹر ڈنشاہ شامل ہیں۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب حسن اکبر تارڑ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی "مخالفت "کی۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نجی اخبار میں آرٹیکل چھپا ہے کہ "حکومت ناراض "ہے ملزمان کو کیوں چھوڑا گیا، آرٹیکل میں یہ کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا جو اس کے پاس نہیں تھا، ہم واضح کرتے ہیں ازخود نوٹس کا اختیار "استعمال نہیں "کیا بلکہ ضمانت پر رہا کرنے کی تمام درخواستیں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے "موصول "ہوئی تھیں، سخت نامساعد حالات میں بھی نہ عدالتیں بند ہوں گی نہ بنیادی انسانی حقوق "متاثر "کرنے دیں گے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ جو ملزم وائرس سے متاثرہ ہو اسے "رہا "کردیں اس کی حد تک ہمیں کوئی "اعتراض "نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پھریہ کرتے ہیں نیب تفتیشی افسران کو جیل میں بیٹھا دیتے ہیں وہ وہاں جاکر تفتیش کریں، بدقسمتی کی بات ہے کہ حکومت اپنا کام نہیں کر رہی، ان کا کام بھی عدالتوں کو کرنا پڑ رہا ہے، آج بھی بنیادی حقوق متاثر ہونے میں دنیا کے انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 120 ہے، یہ وہ ہیں جو کمزور ہیں نیب نے کبھی کسی مضبوط آدمی کو اندر کیا ہے؟ یہ جو لوگ قید میں ہیں ان کی عمریں کیا ہیں ہم نے جو دیکھا اس کے مطابق عمریں زیادہ ہیں، نیب کیسز میں پارلیمنٹ نے زیادہ سے زیادہ سزا 14 سال رکھی ہے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved