Mar 26, 2020 03:48 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- ECC approves increase in electricity tariff for electric consumers
اسلام آباد، ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت "بڑھانے "کی منظوری دیدی
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں "نو "نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کورونا سےمتعلق آلات،دواؤں کی خریداری کیلئے "5ارب "کی منظوری دی گئی، 5 ارب کی منظوری این ڈی ایم اے کے لیے دی گئی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت "فی یونٹ 2روپے89پیسے "تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن "3ماہ "بعدجاری ہوگا۔
ای سی سی نے نیشنل الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے مراعاتی پیکیج پر"کمیٹی "قائم کردی ، کمیٹی ایک ماہ کے عرصے میں جامع "سفارشات مرتب "کرے گی، کمیٹی میں ڈی سی پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم حکام اور دیگر وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
روپےکی قدرمیں کمی،پی ایس او،تیل کمپنیوں کوخسارہ معاملےپر "مہلت طلب "کرلی گئی ہے جبکہ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پربلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں فاٹا میں نادرامنصوبےکے لئے ضمنی گرانٹ ، پائیدارترقی کےاہداف کے پروگرام کیلئے "ساڑھے 5ارب "کی ضمنی گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈور کس کیلئے27کروڑ50 لاکھ روپے کی "ضمنی گرانٹ "منظور کرلی گئی۔
خیال رہے نیپرا نے جولائی 2016 سےمارچ 2019 تک کے الیکٹرک کو فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، سرچارج چار روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کے حساب سے لگے گا، جس کے تحت کے الیکٹرک جولائی 2016 سےمارچ 2019 تک کے سابقہ بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارج وصول کرے گی۔