Mar 26, 2020 04:02 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- It's time to compete with Corona, says Shah Mehmood Qureshi
اسلام آباد، یہ وقت "شکووں "کا نہیں، کورونا سے "مقابلے "کا ہے، شاہ محمود قریشی
کورونا وائرس کے حوالے سے پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سے پاکستانی طلباء کو واپس نہ لانے کا فیصلہ "درست ثابت "ہوا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما کورونا وائرس سے متعلق بات چیت کو "جاری "رکھیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کو اپنے اقدامات سے "آگاہ "کرنا چاہتے تھے، یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف مل کر "لڑنے "کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکاء نے "مفید تجاویز "دی ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں ایک قومی جذبے کی "ضرورت "ہے، تمام صوبے اپنے وسائل کے مطابق "بہترین "کام کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران کے شہر قم میں زائرین بہت بڑے اجتماع میں شرکت کر کے قافلوں کی شکل میں 400 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے "تفتان "پہنچے، تفتان سے آنے والے "1247 زائرین "کو قرنطینہ میں رکھا گیا، چین سے پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے کا فیصلہ "درست "ثابت ہوا، چین کی جانب سے پاکستان کو ہر ممکن معاونت اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران پر عائد "اقتصادی پابندیوں "کو ختم کرے، ان پابندیوں کی وجہ سے ایران کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری ایران پر سے پابندیاں ہٹائے۔