Mar 27, 2020 12:48 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- Corona Virus, People have to be mentally convincing,
Shah Mahmood Qureshi
اسلام آباد، کورونا کے باعث اجتماعات پر "پابندی"، عوام کو "ذہنی طورپرقائل "کرنا پڑے گا، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظرصرف "نوٹیفکیشن "نکالنے سے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ "حل "نہیں ہوگا، اجتماعات کے معاملے پرعوام کو "ذہنی طورپرقائل "کرنا پڑے گا، اتفاق ہوا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کو "محدود " کیا جائے، تمام علما کرام اورصوبوں نے اتفاق کیا اجتماعات سے "گریز" کیا جائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں "اہم فیصلے "ہوئے، صوبوں اور وفاق کے درمیان "رابطے بہتر "بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے ذریعے صوبے، مرکزرابطے میں ہوں گے جب کہ کل کے اجلاس میں ہیلتھ ورکرزکومحفوظ کرنےکیلیے "فیصلے "کیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کیلیے "مشینوں "کا آرڈردیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی بحال رکھنے کیلیے متعلقہ حکام کو "ہدایات"کی گئی ہیں۔