Mar 27, 2020 12:53 pm
views : 218
Location : different areas
Islamabad- Coronavirus tightens grip on Pakistan, total number of cases reaches 1235
اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد "1235 "ہوگئی
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد "1235 "ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے "429 "، پنجاب میں "408 "، بلوچستان میں "131 "، خیبر پختونخوا میں "147 "، گلگت بلتستان میں "91"، اسلام آباد میں "27 "اور آزاد کشمیر سے "2 "مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض "جاں بحق "نہیں ہوا ۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد "9 "ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں "ایک ایک "جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا "3،3" افراد "جاں بحق "ہوئے ہیں۔
سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی "عائد "کردی گئی ہے جب کہ پنجاب میں محکمہ اوقاف نے جمعہ مبارک کے لئے "ہدایت نامہ "جاری کر دیا ہے جس کے تحت نماز جمعہ میں بچوں، عمر رسیدہ اور بیمار لوگوں کو آنے پر "پابندی "لگادی گئی ہے۔