Mar 27, 2020 01:00 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- dollar rose to Rs 165
کراچی، انٹربینک میں ڈالر ریٹ میں "کمی"، "165 "روپے کا ہو گیا
اسٹیٹ یبنک نے روپے کو "سہارا "دیا تو ڈالر ریٹ میں "کمی "ہوئی اور "165 "روپے پر آ گیا، اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث عالمی سرمایہ کار پاکستان کی "بانڈ مارکیٹ "سے سرمایہ "نکال "رہے تھے، رہی سہی کسر "شرح سود میں کمی "نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے "ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ "گئی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں "اضافہ "دیکھا جا رہا تھا۔
ڈالر ایک روپیہ 87 پیسے مہنگا ہو کر "168 "روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالرکی قیمت میں "کمی "ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 روز میں ڈالر8 روپے 20 پیسے مہنگا ہواا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔