کراچی، مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان کے "وارنٹِ گرفتاری جاری "کردیئے گئے
شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت نے سماعت کی۔
احتساب عدالت نے سابق وِزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے بھی "وارنٹِ گرفتاری جاری "کیے ہیں۔
عدالت کی جانب سے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی "نوٹس "جاری کیے گئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی "تقرری غیر قانونی "ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کو "10 اپریل کو پیش "ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
دوسری طرف قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا متحد ہوکر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے لیکن پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے۔ قوم مرتی ہے تو مرجائے عمران نیازی کو اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے۔ اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو عمران نیازی ذمہ دار ہوں گے، ایک طرف قیدیوں کورہا کیا جارہا ہے، دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔