Mar 27, 2020 03:55 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- CNG price drops by Rs 9
کراچی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ سنٹرل کے مطابق سی این جی کی قیمت میں "9 روپے فی لیٹر کی "کمی "کر دی گئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این کی قیمت "9 روپے فی لیٹر کم "کر دی گئی نئی قیمت تقریبا "84.50 فی لٹر "ہوگئی ہے۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی کرائسز اور تیل کی قیمتوں میں عالمی کمی کے "مد نظر "کیا گیا ہے، آر ایل این جی کی قیمت برینٹ کی عالمی قیمت کے تین ماہ کی اوسط پر ہوتی ہے جس کا فرق ہمیں "یکم اپریل "کو ملنا تھا لیکن کرائسز میں اپنے صارفین کی پریشانی میں کمی کیلئے ہم نے یہ "قدم "اٹھایا ہے امید ہے کہ اگر حالات نے اجازت دی تو ہم یکم اپریل کو قیمتوں میں "مزید کمی "کریں گے۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں "کمی "کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ جلد عوام کو "خوشخبری "ملے گی۔