Mar 28, 2020 02:48 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Lahore- Gold prices rise
لاہور، سونے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 97000 روپے تولہ ہو گیا
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کردیا، رواں ہفتے سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،سونے کی قیمتوں میں700 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔
خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا 89ہزار 833روپے کا ہو گیا،رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے مہنگا ہوا،رواں کاروباری ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر فی اونس سونا مہنگا ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95ہزار روپے کا ہوگیا اور 22 قراط فی تولہ سونا 87083 روپے کا ہوگیا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوگئی۔سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے۔