Mar 28, 2020 03:12 pm
views : 234
Location : Accountability Courts
Sukkur- PM attitude is not good, says Khurshid Shah
سکھر، وزیرِ اعظم تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں، خورشید شاہ
احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے جو لمحۂ فکر ہے، ایسے حالات میں اپوزیشن نے عوام کی ترجمانی کی، اے پی سی بلائی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ افسوسناک تھا، اس وقت تفصلی ڈبیٹ ہونی چاہیے تھی۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا نازک حالات سے گزر رہی ہے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، اس موقع پر اپوزیشن نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔
انہو ں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹر اور دیگر لوگ کام نہیں عبادت کر رہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ڈاکٹرز کو مزید ہمت دیں کہ وہ لوگوں کا علاج کرتے رہیں۔