Mar 29, 2020 06:53 pm
views : 244
Location : Different Places
Karachi- Sindh petrol pumps to be closed by 5pm: home department
کراچی،پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے،محکمہ داخلہ سندھ
محکمہ داخلہ سندھ نے پیٹرول پمپس اور ٹائر پنکچر شاپس کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شہر میں واقع پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے البتہ ٹائر پنکچر کی دکانیں کھلی رہیں گی، پابندی کا اطلاق صوبے کے تمام شہروں اور قصبوں پر ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا تاہم ہائی ویز پر قائم پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنرز ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کردیا۔