Mar 30, 2020 02:26 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Lahore- Tests, quarantine centers solution to coronavirus, Shehbaz Sharif
لاہور، کورونا مسئلے کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹ اور ہسپتالوں سے الگ کورنٹین سینٹرز کا قیام ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرونا مسئلے کا حل "بڑے پیمانے "پر ٹیسٹنگ اور ہسپتالوں سے الگ کورنٹین سینٹرز کا "قیام "ہے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس، ادویات اور متعلقہ طبی سہولیات کا "شدید فقدان "ہے، عمران نیازی کا رویہ کرونا کے خلاف جنگ میں "ہتھیار ڈالنے کے مترادف "ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے "حفاظتی لباس "کو یقینی بنایا جائے، ہسپتالوں میں مریضوں کو کرونا کے متاثرین سے فی الفور "الگ "کیا جائے ورنہ "بڑی تباہی "ہو گی۔ سرکاری اسکول، کالج ، ہوٹل ، شادی ہال اور مساجد کو "کورنٹین سینٹرز "بنا دیا جائے۔