Mar 30, 2020 03:24 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Renowned scientist Dr Ata-ur-Rehman says Corona medicine will not come soon
کراچی، کورونا کے اصل مریض "زیادہ"، حالات "بگڑتے "دیکھ رہا ہوں، ڈاکٹر عطاء الرحمن
معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد از جلد کورونا کے زیادہ سے "زیادہ ٹیسٹ "کیے جائیں، کورونا سے متعلق دوا "جلد "نہیں آئے گی۔
ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ دواکی تیاری میں "اربوں ڈالر"،"سالوں "کاعرصہ درکارہوتاہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود داؤں کا جائزہ لے گی، موجود دواؤں کے کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کااجلاس اسی "ہفتے "بلایا گیا ہے۔
یاد رہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کے حوالے سے "اہم سوالات کے جوابات "کے لئے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک کمیٹی "تشکیل "دی تھی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کرونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر "ریسرچ "کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی "معاونت "بھی حاصل کرے گی۔